*حضرت محمد ﷺ* کی *حدیث* کا مفہوم

*حضرت محمد ﷺ* کی *حدیث* کا مفہوم ہے کہ جو شخص میری امت کے فائدے اور دین کے کام کے واسطے *40* *حدیثیں* دوسروں کو سنادے اور حفظ کرے گا *اللہ ﷻ* اس کو قیامت کے دن *عالموں* اور *شہیدوں* کی صف میں اٹھاوے گا اور فرمائے گا کہ جس دروازے سے چاہو *جنت* میں داخل ہو میں نے یہ *حدیثیں* یہ سوچ کر لکھی ہیں کہ میرے دوسرے *مسلمان بھاٸی* اس بشارت کے مستحق ہو جاٸیں دوستو *حدیث* میں آتا کہ جو شخص دوسروں کو نیکی کی راہ پے گامزن کرے اس کو نیکی کرنے والے کے برابر اجر ہو گا *احادیث درج ذیل ہیں:* *1۔ اعمال کا دارومدار نیت پر ہے* *(بخاری ، مسلم)* *2۔ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان* *سے دوسرا مسلمان محفوظ ہو* *( مسلم)* *3۔ چغل خور جنت میں داخل نہ ہوگا* *( بخاری ، مسلم)* *4۔ پاکیزگی ایمان کا حصہ ھے* *(مسلم بخاری)* *5۔ آدمی کا چچا اس کے باپ کی مانند ہے* *( بخاری ، مسلم)* *6۔ میں اور یتیم کی کفالت کر نے والا جنت میں ساتھ ھوں گے* *( بخاری)* *7۔ تم میں اچھا وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہو* *( بخاری ، مسلم)* *8۔ دنيا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے* *( مسلم)* *9۔ جو رحم نہ کرے اللہ اس پر رحم نہیں کرتا* *(بخاری)* *10۔ مسلمان اور کافر کے درميان نماز فرق کرتی ہے* *(مسلم)* *11۔ رشتے داری کاٹنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا* *(بخاری)* *(مسلم)* *12۔ حیا ایمان کا حصہ ہے* *(بخاری)* *(مسلم)* *13۔ اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ *عمل وہ ہے جو داٸمی ہو اگر چہ تھوڑا ہو* *(بخاری)* *(مسلم )* *14۔ جب تم حیا نہ کرو تو جو چاہے کرو* *(بخاری)* *(مسلم)* *15۔ مسلمان مسلمان کا بھاٸ ہے* *(مسلم)* *16۔ مومن نہ پاک نہیں ہوتا* *(مسلم ، بخاری)* *17۔ اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے جس گھر میں کتا یا تصویر ہو* *(بخاری ، مسلم)* *18۔ کسی پر ظلم قیامت کے دن اندھیروں کا سبب ہو گا* *(مسلم)* *19۔ ٹخنوں کے نیچے جتنا کپڑا ہو گا اتنی جگہ جہنم میں جاٸیگی* *(بخاری)* *20 ۔ کسی مسلمان کے لیے جاٸز نہیں کہ اپنے مومن بھاٸ سے تین دن ناراض رہے* *(مسلم)* *21۔ اللہ کے نزدیک پسندیدہ جگہ مسجد ہے* *(مسلم)* *22۔ اپنے قریب المرگ لوگوں کو لا الہ الا اللہ کی تلقين کرو* *(بخاری)* *23۔ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن پڑھتا ہے اور پڑھاتا ہے* *(بخاری)* *24۔ سورۃ قل ھو اللہ احد ایک تہاٸی قرآن کے برابر اجر رکھتی ہے* *(بخاری)* *25۔ دین سراسر خیرخواہی کا نام ہے* *(مسلم)* *26۔ ہر نیک بات صدقہ ہے* *(بخاری ، مسلم)* *27۔ میں ٹیک لگا کر کھانا پسند نہیں کرتا* *(مسلم)* *28۔ موذن قیامت کے دن لمبی گردنوں والے ہونگے عزت کی وجہ سے* *(مسلم)* *29۔ راستوں پر بیٹھنے سے بچو* *(بخاری)* *30۔ زمانے کو گالی نہ دو* *(مسلم)* *31۔ جب تم میں سے کوٸی کھانا کھاٸے تو داٸیں ہاتھ سے کھاٸے* *(مسلم)* *32۔ قبروں کو پکا کرنے سے منع فرمایا* *(بخاری)* *33۔ اللہ لعنت کرے اس پر جو ماں باپ پر لعنت کرے* *(مسلم)* *34۔ دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتهوں سے بہتر ہے* *(مسلم)* *35۔ مسلمانوں کو گالی دینا کبیرہ گناہ ہے اور قتل کرنا کفر ہے* *(بخاری ، مسلم)* *36۔ مظلوم کی بددعا سے بچو* *(بخاری)* *37۔ جنگ دھوکہ دہی کا نام ہے* *(مسلم ، بخار ی)* *38۔ بےشک اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے* *(مسلم)* *39۔ جس نے ہمیں ملاوٹ والی چیز دی وہ ہم میں سے نہیں* *(مسلم)* *40۔ نماز روشنی ہے* *(مسلم)* دوستو اس کو صدقہ جاریہ سمجھ کہ شٸیر کرو کیونکہ *احادیث پاک* میں آتا ہے کہ لوگوں کو نیکی کی راہ پر گامزن کرنے والے کو نیکی کرنے والے کے برابر اجر ہوتا ہے *جزاك اللهُ‎*
Previous Post Next Post